ھنا گوشت یا میٹ فرای

مٹن یا بیف ایک کلو لے لیں دو پیاز رف کاٹ کرڈالیں ایک پتیلی میں اور ہری مرچیں تین سے چار ڈال دیں اب چار پانچ لہسن کے جوے اور کالی مرچ دس بارہ دانے ہلدی ایک ٹی اسپون ڈال کر گوشت کو گلا لیں اور الگ رکھ دیں اب آیل گر م کریں ایک کپ اس میں ادرک باریک کاٹ کر ڈالیں تقریبا دو انچ کا ٹکڑا پھر ٹما ٹر پانچ عدد کاٹ کر ڈالدیں اب چھ سے سات ہری مرچیں ہرا دہنیا چو پ کیا ہوا آدھاکپ پودینے کے پتے چوپ کیے ہوے آدھا کپ لال مرچ ایک ٹیبل اسپون پسی ہوی اب گوشت جو گلا کر رکھا تھا اس میں ڈال دیں اور مکس کرلیں اوپر سے باریک کی ہوی ادرک اور ہرا دھنیا پودینہ ڈال دیں اب یے تیار ہے بھونا گوشت ذرا مرچوں والا ہی اچھا لگتا ہے

Add to Favourites