ڑاہی چھولے بتھورے

اجزاء

  • سیفید چنے ابلے ہوے دوپیالی
  • ادرک لھسن کا پیسٹ ایک چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • تلی ہوی پیاز آدھی پیا لی
  • ٹما ٹر دو عدددر میانے باریک کٹے ہوے
  • لال مرچ پیسی ہو ی ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدہا چاے کا چمچ
  • سفید زیرہ ایک چاے کا چمچ
  • مکس گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • چینی ایک چاے کا چمچ
  • املی کا رس آدھی پیالی کوکنگ آئل چار کھا نے کے چمچ

ترکیب

کڑاہی میں کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ ہلکا گرم کرکے ادرک لہسن فرای کریں
سفیدزیرہ ڈالکر ایک سے دو منٹ فرای کریں پھر لال مرچ ہلدی گرم مصالحہ اور چینی شامل کر لیں ہلکا ہلکا پا نی کا چھنٹا دیتے ہوے مصالہ بھون لیں
پییاز اورٹماٹر ڈال کر اتنی د یر بھو نیں کہ ٹماٹر گل جائے چھو لے ڈال کر ملائیں اور ایک پیالی نیم گرم پانی اور املی کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں پانچ سے سات منٹ کے بعد نمک ڈال کر چو لہے سے اتار لیں
بتورے بنانے کے لئے
دو پیالی میدے میں ایک پیالی دہی چٹکی بھر نمک آدھا چا ئے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ خشک خمیر اور دو کھانے کے چمچ کو کنگ آیل ملا کر گوندھ لیں اور ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لیے گرم جگہ پر دیں پیڑے بنا کر بڑے سائز کی پوریاں بیل لیں اور کوکنگ آئل میں ڈیپ فرائی کر لیں

پریز نٹیشن

شام کی چائے پر اس مز یدار ڈش کو گرم گرم پیش کر یں

Add to Favourites